کراچی (سچ نیوز) پیپلزپارٹی کی ر ہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی پالیسی نہیں تھی بصورت دیگر اس قسم کا ضمنی بجٹ نہ آتا جس میں ٹیکسز کی بھر مار ہوتی کیونکہ اس سے قبل عمران خان کہتے تھے کہ میں ایسے ٹیکس کوجگا ٹیکس سمجھتا ہوں۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی با ت“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلارضا نے کہا کہ ملک میں شفافیت کے لئے روایات ڈالی جاتی ہیں ، اگر حکومت پی اے سی کا چیئر مین اپوزیشن سے نہیں لے گی توپھر دیگر سٹینڈنگ کمیٹیز میں بھی یہی چلن ہوگااور اس طرح بات نہیں بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی دوسال سے التواءکا شکار ہے ،اب حکومت کو اچھی پالیسیز دینی چاہئے ۔ ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی پالیسی نہیں تھی بصورت دیگر اس قسم کا بجٹ نہ آتا جس میں ٹیکسز کی بھر مار ہوتی کیونکہ اس سے قبل عمران خان کہتے تھے کہ میں ایسے ٹیکس کوجگا ٹیکس سمجھتا ہوں اور اب حکومت کی جانب سے اس قسم کے ٹیکسز ہی لگادیے گئے ہیں۔