پی ایل سی ماہانہ مٹینگ گلبرگ پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوئی

پی ایل سی مٹینگ کی سربراہی گلبرگ پولیس اسٹیشن کینٹ ایس ایچ او شاہد خان کی زیر صدرات ہوئی

پشاور(رپورٹ سچ نیوز اکرام الدین)پی ایل سی ماہانہ مٹینگ میں گلبرگ پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلبرگ پولیس اسٹیشن میں پی ایل سی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ کے ترجمان صفدر خان باغی، سابقہ ناظمین ،کونسلر بینک افسیر ، پروفیسر دیگر شعبہ جات علاقہ معززین ممبرز نے شرکت کی گلبرگ پولیس اسٹیشن ایس ایچ او زاہد خان و نوتھیہ پولیس چوکی سب انسپکٹر طاہر خان، آیاز خان نے تمام پی ایل سی ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور پی ایل سی ممبرز سے علاقائی صورت حال جن میں سیکورٹی ،کرائم ، اینکر وچمنٹ، لینڈ ٹینینسی ایگریمنٹ کرایہ داری فارم، بازاروں اور گلیوں میں سی سی ٹی وی کمرہ لگوانے کی تجویز دیگر موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے پی ایل سی ممبرز اور اس ایچ او گلبرگ زاہد خان کو تجویز دی کے آئس ڈرگس کی آگاہی کے حوالے سے ریلی بتاریخ 2 جنوری 2020 کو نکالی جائے تا کہ اس برے نشے آوار لانت سے اپنی نوجوان نسل کو بچایا جا سکے اور نوجوان نسل کو آئس نشے سے دور رہنے کے لئے آگاہی ملے اور ان جرائم پیشہ افراد جو کہ آئس نشے کے دھندے میں ملوث ہیں انکو بھی ایک پیغام پنچے کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن کنیٹ کے علاقے کی پولیس حکام اور عوام آئس کی اس بری لعنت کے خلاف متحد اور بیدار ہے پی ایل سی ممبرز سابقہ ناظم کفایت مروت، الیاس افریدی، سابقہ ناظم اسد اللّٰہ جان، حبیب بینک سنیئر بینکر آفیسر فرید قریشی، پروفیسر غلام حسین ,نوشاد خان ،سابقہ کونسلر حاجی وارث ،ہمایون انقلابی ،رحمت اللّٰہ خان،فصیل خان، قاضی جمیل، انجنیر محمد عمر خان صافی نے مشترکہ طور پر یقین دھانی کروائی کے انشاء ہم ملکر آئس ڈرگس کے خلاف ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے اور تمام ممبرز نے ایس ایچ او گلبرگ پولیس اسٹیشن زاہد خان سب انسپکٹر نوتھیہ چوکی انچارج طاہر خان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ پی ایل سی مٹینگ کے اختتامی تقریب پر تمام شہداء پولیس کیلئے دعا کی۔

Exit mobile version