کراچی: (سچ نیوز) کراچی کے حلقہ پی ایس 94 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے ہاشم رضا اکیس ہزار پانچ سو سینتیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
پی ایس 94 ضمنی الیکشن کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ہاشم رضا 21537 ووٹ لے کے پہلے نمبر رہے جبکہ پی ٹی ائی کے اشرف قریش 8970 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔ دیگر امیدواروں میں ایم کیو ایم حقیقی 5806 جبکہ پی ایس پی 1416 ووٹ ہی لے سکی۔ ووٹنگ کا تناسب اٹھارہ فیصد سے زائد رہا۔
خالد مقبول صدیقی نے ضمنی انتخاب میں فتح کے بعد گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کی جیت جمہوریت کی جیت ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے۔ ہار جیت اہم نہیں، جمہوریت کو اعتماد ملا ہے۔