لاہور(سچ نیوز) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ پی آئی سی پر حملہ کہ وقت جولوگ جان سے گئے ، ان سے توکسی نے پوچھا بھی نہیں کہ وہ کون لوگ تھے؟اس آدمی کا بھی پتہ نہیں چلا جس کی والدہ کی ڈیتھ ہوگئی تھی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ وکلاءکی جانب سے پی آئی سی پر حملہ کیاجانا نارمل سی بات نظر نہیں آرہی ہے ، وکیل اتنے بے خوف ہیں کہ پی آئی سی جانے سے پہلے ویڈیو جاری کررہے ہیں ۔ یہ کوئی وکلا برادری نہیں ہے بلکہ ان میں سے ایک پورا گروپ اٹھ کر آیاہے ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پی آئی سی پر حملہ کہ وقت جولوگ جان سے گئے ، ان سے توکسی نے پوچھا بھی نہیں کہ وہ کون لوگ تھے؟اس آدمی کا کا توپتہ بھی نہیں چلا جس کی والدہ کی ڈیتھ ہوگئی تھی۔ اس سے کسی نے نہیں پوچھا اورنہ اس کی کوئی مدد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان بدبختوں نے ظلم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔