اسلام آباد(سچ نیوز ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے آئندہ سال 2 نئےA-320 ایئربس اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )نے اگلے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دو نئے A-320 ایئر بسوں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ کراچی میں چیئرمین پی آئی اے محمد ثاقب عزیز و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سربراہی میں ایک ایگزیکٹو میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے،طیارے اندرون ملک پروازوں، خلیجی ممالک اور جنوبی ایشیائی ممالک میں سفر کیلئے استعمال ہوں گے۔