پیپلز پارٹی سے مخالفین اور منافقین خائف،لیاقت باغ جلسےسےضیاءاورمشرف باقیات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی سے مخالفین اور منافقین خائف،لیاقت باغ جلسےسےضیاءاورمشرف باقیات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

راولپنڈی(سچ نیوز)پاکستان  پیپلز پارٹی کی رہنماڈاکٹر  نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس سے مخالفین اور منافقین خائف ہیں،لیاقت باغ جلسے کی وجہ سے جنرل ضیاء الحق اورپرویز مشرف کی باقیات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہا کہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے لیے قربانی دی تھی لیکن آج ضیاالحق اور پرویز مشرف کی باقیات پریشان ہیں اور جیالوں کا راستہ روک رہے ہیں، اسی لیے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی بات کی گئی۔انہوں ںے کہا کہ حکمران شور کیوں کر رہے ہیں ابھی تو جیالوں کی پارٹی باقی ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس سے مخالفین اور منافقین خائف ہیں،ہمارا راولپنڈی آنے کا مقصد شہدائے جمہوریت کی یاد میں جلسہ کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ  کوالالمپور اجلاس وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر بلایا گیا لیکن وہ خود اس میں شریک نہیں ہوئے، اس وقت خارجہ پالیسی کمزور ہے اور کشمیر کا معاملہ بھی پیچھے چلا گیا ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہآرمی چیف کی توسیع کو لے کر افواج پاکستان میں تشویش پھیلائی گئی،الیکشن کمیشن کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا اور 100 دن سے زائد ہو گئے سینیٹ کا اجلاس بھی نہیں ہوا،ملک مکمل طور پر مسائل میں گھرا ہوا ہے  جبکہ حکمران ہر ماہ تحفے میں مہنگائی کی خوشخبریاں سناتے ہیں

Exit mobile version