پیپسی کمپنی کا 4 کسانوں کے خلاف مقدمہ

پیپسی کمپنی کا 4 کسانوں کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں پیپسی کمپنی نے ریاست گجرات کے چار کسانوں پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ان کسانوں نے آلو کی وہ قسم اگائی تھی جو پیپسی کمپنی کے ’لیز چپس‘ میں استعمال ہوتی ہے اور اس کے حقوق اسی کمپنی کے پاس ہیں۔ کمپنی نے مقدمے میں استدعا کی ہے کہ ان میں سے ہر کسان کو 1.05کروڑ بھارتی روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔پیپسی کمپنی کے اس مقدمے پر کسان سٹپٹا کر رہ گئے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرکے ان کی جان چھڑائے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ”اگر اس بار ہمیں ہرجانے کی سزا دے دی گئی تو یہ باقی فصلیں کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے بھی ایک مثال بن جائے گی اور متعلقہ کمپنیاں آئے روز کسانوں کو عدالتوں میں گھسیٹتی پھریں گی۔“کسانوں کا کہنا تھا کہ ”قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم کوئی بھی قسم اگا سکتے ہیں اور فروخت کر سکتے ہیںاگر ان کے بیج رجسٹرڈ نہیں ہیں۔“ واضح رہے کہ یہ کسان کوئی بڑے جاگیر دار نہیں بلکہ چھوٹے کسان ہیں جن میں سے ہر ایک کے پاس محض 3سے 4ایکڑ زمین ہے جن پر انہوں نے آلو اگائے تھے۔پیپسی کمپنی نے ایک خفیہ جاسوس کی خدمات حاصل کرکے ان کی فصل اور اس سے حاصل ہونے والے آلوﺅں کی تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو بازار میں فروخت کیے جا رہے تھے۔ ان کسانوں کے خلاف مقدمہ احمد آباد کی کمرشل کورٹ میں دائر کرایا گیا ہے۔

Exit mobile version