پیورٹو کولمبیا کے سمندر سے ایک خاتون تیرتی ہوئی زندہ حالت میں برآمد ہوئی جو گزشتہ دو سال سے اہل خانہ سے رابطے میں نہیں تھیں
اٹلانٹیکو (سچ نیوز) دو سال قبل خاتون کا کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اُس کے شوہر نے نازیبا کلمات ادا کئے تو وہ گھر سے بھاگ گئی ۔اٹلانٹیکو میں واقع پیورٹو کولمبیا ٹاؤن کے سمندر میں مچھیرا شکار کیلئے گیا تو اس دوران اُس کی نظر انسان نما چیز پر پڑی جب وہ اپنی کشتی لے کر وہاں پہنچا تو دیکھا کہ ایک خاتون ٹیوب کی مدد سے سمندر میں سیدھی لیٹی ہوئی ہے ۔ رونالڈو نے جواب نہ دینے پر اسے لکڑی ماری تو وہ ہڑ بڑا کر اٹھی اور پھر مدد کیلئے پکارنے لگی۔ خاتون کی شناخت 46 سالہ انگلیکا گیٹن کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کم از کم 8 گھنٹے سے سمندر میں موجود تھی، جس کی وجہ سے اُس کا جسم بری طرح سے متاثر ہوا جبکہ اُس کی دماغی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے