ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ اس لیے رقص کیا کیونکہ امبانیوں کی ضد تھی کہ میں ناچوں نہ ناچوں لیکن گوری خان ضروری ناچے گی۔بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ’ جب ہم نوجوان تھے تو مجھے اور میری بیوی گوری کو ڈانس کرنا بہت پسند تھا لیکن اب میں روزی روٹی کیلئے ناچتا ہوں۔ مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی میں گوری نے اس لیے ڈانس کیا کیونکہ امبانیوں نے بہت زیادہ زور دیا تھا اور مجھے کہا تھا کہ آپ رقص نہ بھی کرنا لیکن گوری ضروری ناچے گی‘۔شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں پولیس والے کا کردار نہیں ادا کیا کیونکہ انہیں کبھی بھی اس طرح کے مضبوط آدمی کا کردار آفر نہیں کیا گیا جو اچانک آتا ہے اور 20 لوگوں کو مارنا شروع کردیتا ہے۔’ میں حقیقی زندگی سے ہٹ کر کردار ادا نہیں کرتا، ڈان فلم میں بھی میرا کردار طاقت نہیں بلکہ ذہانت کے بل بوتے پر بہت سے لوگوں سے لڑتا ہے‘۔کیا آپ کو نوجوان اداکاروں سے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ خود سے کم عمر اداکاراﺅں کے ساتھ کام کرتے ہیں اس لیے ان اداکاراﺅں کو پریشان ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کہ میرے پیچھے نہیں بھاگنا۔
پہلے شوق تھا لیکن اب پیسے کیلئے ناچتا ہوں، امبانیوں کی شادی پر میری بیوی اس لیے ناچی کیونکہ ۔۔۔ بالآخر شاہ رخ خان بول پڑے
پہلے شوق تھا لیکن اب پیسے کیلئے ناچتا ہوں، امبانیوں کی شادی پر میری بیوی اس لیے ناچی کیونکہ ۔۔۔ بالآخر شاہ رخ خان بول پڑے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023