نیویارک(سچ نیوز)ہر فلم انڈسٹری میں ہرسال کئی ایوارڈز تقریبات ہوتی ہیں جن میں اداکاروں اور اداکاراﺅں سمیت ہر کیٹیگری میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ اب ہالی ووڈ میں پچھلے 20سال کے دوران بدترین کارکردگی دکھانے والے اداکاروں اور اداکاراﺅں کا بھی اعلان ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ اعلان گزشتہ 20سال کے دوران آنے والی فلموں کے ریویوز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اداکاراﺅں میں 37سالہ جیسیکا ایلبا کو اور اداکاروں میں مائیک ایپس کو گزشتہ 20سال کے بدترین اداکار قرار دیا گیا ہے جن کی شاذ ہی کوئی فلم کامیاب ہوئی ہو۔ جیسیکا ایلبا نے ان بیس سالوں میں 35فلموں میں کام کیا اور صرف ایک فلم ’سِن سٹی‘ کو قدرے پذیرائی ملی۔ باقی تمام فلاپ ہوئیں۔اسی طرح نیکسٹ فرائیڈے کے اداکار مائیک ایپس کو ریویوز میں صرف38.3پوائنٹس ملے۔ بدترین اداکاراﺅں کی فہرست میں جیسیکا ایلبا کے بعد جیسیکا بیل دوسرے، ہیتھر گراہم تیسرے، رادھا مشعیل چوتھے اور کیتھی بیٹس پانچویں نمبر پر بدترین اداکارائیں قرار پائیں۔ مردوں میں مائیک ایپس کے بعد کیوین پولاک دوسرے، جوش ڈوہیمل تیسرے، روبن ویلیمز چوتھے اور جیرارڈ بٹلر پانچویں نمبر پر گزشتہ بیس سال کے بدترین اداکار قرار دیئے گئے۔یہاں اس عرصے میں بہترین قرار دیئے گئے اداکاروں کی بھی بات کرتے چلیں۔ ریویوز کے ذریعے ملنے والے پوائنٹس میں اداکاراﺅں میں کیری مولیگن اور سیلی ہاکنز سب سے بہترین اداکارائیں اور لیونارڈوڈی کیپریو اور ایڈم ڈرائیور بہترین اداکار قرارپائے۔