برلن (سچ نیوز)امریکہ کے جرمنی کے ساتھ ساتھ تعلقات میں کھچاﺅ کے بعد امریکی وزیر خارجہ برلن پہنچ گئے ہیں، اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پومپیو کی جانب سے دورہ برلن کے دوران جرمن حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے اپنے دورہ امریکہ میں چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کی تھی۔ پومپیو چار ملکی دورے کی پہلی منزل جرمنی پہنچے ہیں، جس کے بعد وہ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ جائیں گے جب کہ اس دورے کی آخری منزل میں ٹرمپ کے ساتھ برطانیہ کا سرکار ی دورہ کریں گے ۔