راولپنڈی (سچ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدنے ڈھوک کالا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن میں پوری کوشش کروں گا عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اہم جماعت بن کر ابھرے ۔نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشیدنے ڈھوک کالا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پوری کوشش کروںگا عمران خان وزیر اعظم بنے اور پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اہم جماعت بن کر ابھرے گی ،اگر تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو یہ پاکستان اور یہاں بسنے والی عوام کے ساتھ نا انصافی ہو گی ،انہوں نے جلسے میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعداگراللہ تعالیٰ نے ہمت دی تونوجوانوں کو 15ہزار نوکریاں دلاوں گا ، پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے،یہ الیکشن ن لیگ کا آخری الیکشن ہے اس کے بعد مسلم لیگ نواز کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا، پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ اس وقت 1 لاکھ 25ہزار کا مقروض ہے، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو ہم پاکستان کے تمام قرضے ادا کر دیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر دیں گے،حلقہ کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات مہیا کروں گا،آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے ،نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔
پوری کوشش کروں گا عمران خان وزیر اعظم بنے :شیخ رشید
پوری کوشش کروں گا عمران خان وزیر اعظم بنے :شیخ رشید
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023