لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور گوگل ٹیک ویلی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے مطابق گوگل ٹیک ویلی پنجاب کے 1 لاکھ طلباء، فیکلٹی ممبران اور سپورٹنگ سٹاف کی گوگل کیرئیر سرٹیفیکیشن میں معاونت کرے گی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ طلباء، اساتذہ اور سپورٹنگ سٹاف کو ہزاروں ڈالرز کے مہنگے ترین کورسز مفت کروائے جائیں گے۔ ایم او یو کے مطابق 64 سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے طلباء و فیکلٹی ممبران گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ طلباء کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے 14 جدید کورسز متعارف کروائے ہیں جن سے استفادہ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ ہوگی۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ موجودہ سال یوتھ کا سال ہے۔ ڈیجیٹل سکلز میں طلباء کو بااختیار کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔ ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کر رہی ہے۔ اس سے وابستگی ہی نوجوانوں کا روشن مستقبل ہے۔ نوجوانوں کو چیلنجز کو اے آئی کی مدد سے دور کرنے کا گڑ سکھا رہے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجی میں امپاور کریں گے۔ بہترین پرفارمنس والی 5 یونیورسٹیوں کے وی سیز کو ٹریننگ کیلئے گوگل ہیڈکوارٹرز بھیجیں گے۔

































