پنجاب کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اہم امور بارے پالیسی جاری کریں گے

لاہور(سچ نیوز) پنجاب کابینہ کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا ،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اہم امور بارے پالیسی جاری کریں گے ،صوبائی کابینہ ناصر درانی کو وفاقی کمیشن برائے پولیس ریفارمز کا سربراہ بنانے کی بھی منظوری دے گی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب کابینہ کا دوسر ا اجلاس آج وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کی زیرصدارت لاہور میں ہوگا اجلاس میں وزیراعظم کے سو دن کے پلان پر عمل درآمد کیلئے سٹیرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، پنجاب کابینہ ناصر درانی کو پولیس ریفارمز کے لئے فیڈرل کمیشن کا چیئرمین مقرر کرنے کے حوالے سے بھی منظوری دے گی ،وزراء اور سرکاری افسران کے زیر استعمال لگثری گاڑیوں پر سوموٹو کیس اورنیلامی کے حوالے سے بریفنگ ہوگی ، اجلاس میں ڈی جی انٹی کرپشن بھی کابینہ کو بریفنگ دیں گے ،اورنجن ٹرین منصوبے کے آڈٹ اور تکمیل کے مراحل بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں ،پی کے ایل آئی، توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر معاملات بھی زیر غور ہوں گے۔

Exit mobile version