روالپنڈی (سچ نیوز ) پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کوہلاک دوسرے کوزخمی کردیا، دہشگردوں کی فائرنگ سے کرنل اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے ایک دہشتگر د کوہلاک، ایک کوزخمی کردیا جبکہ کارروائی کرنیوالی پنجاب رینجرز کی ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوگئے ۔