لاہور ( سچ نیوز )پنجاب حکومت نے ایک بار پھر مختلف محکموں کے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کردیے ہیں ۔نجی نیوز چینل کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر بیورو کریسی میں تقرر وتبادلوں کاجھکڑ چلاتے ہوئے متعدد افسران کا تقرروتبادلہ کردیا ہے ۔ وہ افسران جن کے تقروتبادلے کئے گئے ہیں ان کی تعداد 20کے قریب بیان کی جارہی ہے ۔ ان افسران کی نئے مقامات پر تقرری کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت اس سے قبل بھی کئی بار بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرچکی ہے جس پر صوبائی حکومت کواکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔