لاہور(سچ نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی آئی سی میں ہنگامی آرائی کے نتیجے میں زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ء کی طرف سے ہسپتال پر حملہ قابل مذمت ہے اور کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہنگامی آرائی کے نتیجے میں زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں،قانون دان برادری کا قانون شکنی کرنا قابل مذمت ہے،صوبائی وزراء کے ساتھ بد سلوکی بھی قابل مذمت ہے،بدقسمتی سے یہ منفی روایت خود عمران صاحب اور پی ٹی آئی کی اپنی ڈالی ہوئی ہے،عمران صاحب اور پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کے لئے جو بویا تھا آج کاٹنا پڑ رہا ہے،عمران صاحب نوازشریف کے حسد اور دشمنی سے باہر نکلیں اور اصل ایشوز کو پہچانیں،آج شہبازشریف کی یاد تو آتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران وبزدار حکومت نے آج کے دن کا انتظارکیوں کیا؟ یہ واقعہ کئی دنوں سے جاری تھا، حکومت نے کیوں اپنا فرض پورا نہیں کیا؟ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث معاشرے کے دو اہم طبقے دست و گریبان ہیں،ہسپتال کا میدان جنگ بننا موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا ثبوت ہے،یہ نالائق حکومت کی انتظامی نالائقی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کرتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے،ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں بے گناہ اور بے قصور مریضوں کو جان سے جانا پڑا جو بہت افسوسناک ہے،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہیں، غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،سوچنا ہوگا کہ ہسپتال تو حالت جنگ میں بھی پرامن ہوتے ہیں،سوچ رکھنے والے لوگوں کو دیکھنا ہوگا کہ معاشرہ کس سمت جارہا ہے۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا
پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023