لاہور: (سچ نیوز ) پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کس نے کی، ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کیا حالت تھی، حکومت کے بعد نون لیگ نے بھی وڈیو ریلیز کر دی، فوٹیج میں کوئی توڑ پھوڑ نظر نہیں آ رہی، فرنیچر بھی درست حالت میں پڑا ہے، ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی۔
حکومت کے بعد مسلم لیگ نون کی جانب سے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں کوئی توڑ پھوڑ نظر نہیں آرہی، فرنیچر بھی درست حالت میں پڑا ہے، ایوان بالکل صاف ہے، اراکین آرام سے گھوم پھر رہے ہیں۔ لیگی ایم پی اے ایم ثانیہ عاشق نے کہا کہ کوئی چیز بھی خراب نہیں ہوئی پھر بھی حکومتی ارکان نے توڑ پھوڑ کا الزام لگا دیا۔
حکومت نے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں سارا سامان الٹا پڑا تھا، ہر طرف کاغذ بکھرے پڑے تھے، ہر طرف برا حال تھا۔ پنجاب کے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی، اسپیشل کمیٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔ پنجاب اسمبلی میں چند روز پہلے ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، سپیکر پرویز الہی ٰ نے اس معاملے پر مسلم لیگ نون کے 6 ارکان کو معطل بھی کر دیا تھا۔