ممبئی (سچ نیوز) جنت نظیر وادی کی سرزمین تو پہلے ہی کشمیریوں پر تنگ ہے لیکن اب پلوامہ حملے کے بعد پورے بھارت میں کشمیریوں کے خلاف تشدد کی ایک لہر شروع ہوگئی ہے۔ بھارت کے جس بھی شہر میں کشمیری مقیم ہیں ان کی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں مودی سرکار تو مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے لیکن دردِ دل رکھنے والے افراد ان مظالم کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ اداکارہ دیویا دتہ بھی انہی لوگوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں دیویا دتہ نے کہا ’ میرے پیارے بھارت ، ہم شکستہ دل ہیں، ہمیں دھچکا لگا ہے اور ہم غمگین ہیں ، آئیے ہم سب لوگ مل کر اپنے غم کو عزت کے ساتھ مناتے ہیں نہ کہ ان لوگوں کے خلاف نفرت اور پاگل پن کا اظہار کرکے جو پاگل پن اور تشدد کے مجرم نہیں ہیں‘۔دیویا دتہ نے بھارتیوں سے درخواست کی کہ ’ برائے مہربانی وہ کام نہ کریں جنہیں ہم حقیر جانتے ہیں، آئیے ہم اس کی مثال قائم کریں، کشمیری طلبہ کو محفوظ رکھیے‘۔خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں کشمیری طلبہ پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر بھارتی بربریت، اداکارہ دیویا دتہ کھل کر کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں
پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر بھارتی بربریت، اداکارہ دیویا دتہ کھل کر کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023