ممبئی (سچ نیوز ) بھارت نے ہمیشہ کی طرح پلوامہ خود کش حملے کا الزام بغیر تحقیقات کے پاکستان پر عائد کر دیا ہے تاہم اسلام آباد کی جانب سے اسے یکسر مستردکردیا گیا ہے جبکہ بھارت جسے ماسٹر مائینڈ قرار دے رہاہے وہ شخص بھی 2007 میں ہلاک ہوچکا ہے جو کہ بھارتی حکومت کی کم عقلی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبو ت ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کا پسندیدہ ریاست کا درجہ ختم کر دیا تھا تاہم اب کرکٹ کو بھی نہیں بخشا، بھارت کی جانب سے کرکٹ کلب آف انڈیا میں لگایا گیا وزیراعظم عمران خان کا پوٹریٹ بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔عمران خان کا پوٹریٹ بھارتی کرکٹ کلب کی ایک دیوار پر لگایا گیا تھا جس میں وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے جسے اب ہٹا دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت نے پاکستان سپرلی لیگ کے میچز دکھانے بھی بند کر دیئے ہیں ۔یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے کو خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایاتھا جس میں سوار 44 فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔بھارت نے بغیر تحقیقات کے ایک مرتبہ پھر سے الزام پاکستان پر لگا دیا اور اس کا ماسٹر مائینڈ عبدالرشید غازی کو ٹھہرا دیا جو کہ 2007 میں ہی مارا جا چکا ہے ۔