پلوامہ حملے کے بعد بھارتی گیدڑ بھبھکیاں، چین بھی میدان میں آگیا

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی گیدڑ بھبھکیاں، چین بھی میدان میں آگیا

بیجنگ (سچ نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی گیدڑ بھبھکیوں پر چین بھی میدان میں آگیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے منگل کو بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں، بھارت کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے کیونکہ خطے کا امن پاک بھارت مستحکم تعلقات پرمنحصرہے،امید ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کا راستہ اختیارکریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا ایک مستحکم خطہ ہے ، پاکستان اور بھارت خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے جلد از جلد اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوشی ہے،سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر فریم ورک طے ہے اور مشاورتی عمل میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔

Exit mobile version