نئی دہلی(سچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے بعد بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے جبکہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بغیر کسی تحقیق کے پاکستان کو کھلے لفظوں میں دھمکی دے دی ہے ،انڈیا میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے مطالبے بھی کئے جا رہے ہیں،ایسے میں ہندوستانی فنکار اور کھلاڑی بھی جذبات کی رو میں بہہ کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہیں ،پلوامہ حملے کے بعد معتدل سمجھے جانے والے معروف ہندوستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف ،ادیب اور شاعر جاوید اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ جس کی کسی بھی انصاف پسند کو توقع نہ تھی ۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایک بار پھر نفرت کی فضا قائم ہو چکی ہے اور ہر کوئی دل کھول کر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے ۔انتہا پسند ہندو ،سیاست دان کھلاڑی اور شو بز کی معروف شخصیات بھی سوچے سمجھے بغیر پاکستان کے خلاف سنگین الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں ۔ایسے میں بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیت ،مصنف اور شاعر جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی کو کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے کیفی اعظمی کی شاعری پر بات کرنے کے لیے 2 روزہ لٹریچر کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن اب وہ پلوامہ حملے کے بعد وہاں نہیں جا رہے۔
Kranchi art council had invited. Shabana and me for a two day lit conference about Kaifi Azmi and his poetry . We have cancelled that . In 1965 during the indo Pak war Kaifi saheb had written a poem . “ AUR PHIR KRISHAN NE ARJUN SE KAHA “
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 15, 2019