نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد حسب معمول پاکستان کیخلاف محاذ کھول لیا ہے اور بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ امن کا سفیر کہلانے والے کھلاڑی اور فنکار اس محاذ پر آ کھڑے ہوئے ہیں۔گوتم گمبھیر اور کنگنا رناوت کے بعد اب اجے دیوگن نے بھی انتہائی شرمناک اور افسوسناک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”موجودہ حالات کے تناظر میں ’ٹوٹل دھمال‘ کی ٹیم نے فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔“انتہاءپسند بھارتیوں نے اجے دیوگن کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستانیوں کی جانب سے بھی واضح طور پر کہا جا رہا ہے کہ اداکار کا اعلان کوئی وقعت نہیں رکھتا۔