کوئٹہ: (سچ نیوز) پشین میں لیویز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں تحصیلدار سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیویز تحصیلدار کی گاڑی کے بند روڈ پر پہنچتے ہی موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے میں تحصیلدار اور 2 لیویز اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں، لیویز اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اورشواہد اکھٹے کئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔