پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی مسلم لیگ ق مرکزی و صوبائی پارٹی رہنماوں کی جانب سے پشاور پریس کلب دارلخلافہ خیبر پختونخوا کے نومنتخب صدر سید بخارشاہ باچا ،جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، نائب صدر شہزادہ فہد، فنانس سیکرٹری عزیز بونیری، جوائنث سیکرٹری عابد خان اور پوری کابینہ کے بھائیوں کو انتخابات جیتنے پر آج پشاور پریس کلب میں پھولوں کے ہار پہنائےاور کیک پیش کیا اور دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد دی۔اس موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف ترجمان قبائلی علاقہ جات اجمل وزیر اور صوبائی ایم پی اے لیاقت خان ،یو ایس اے سے آئیے ہوئے سنیئر صحافی جمیز سپرین، ایڈوکیٹ و چیئرمین منٹرینگ ٹاؤن ون 1پشاور محمد ظاہر شاہ بھی موجود تھے۔مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کے بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں۔کہ وہ مستقبل میں صحافی بھائیوں بہنوں اور غریب عوام کے ساتھ ملک کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔اور معاشرے کے صحیح بنیادی عوامی مسائل کی نشاندہی کرینگے جسے حکومتی سطح پر حل کیا جاسکے۔