پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)خیبر پختون خواہ کے درالخلافہ پشاور نشترہال میں باچا خان امن ایوارڈ شو کے نام سے ایک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور، فلم اور ڈرامہ کے بے تاج بادشاہ شاہد خان، گلوکارہ وگمہ، مینہ شمس، ڈائریکٹر عابد نسیم، لیاقت علی خان، پروڈیوسر مظفر خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی باچا خان امن ایوارڈ شو کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر بزرگ رہنما غلام احمد بلور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشتون امن پسند قوم ہے فن و ثقافت پشتونوں کی شان ہے پشتون قوم کے ہر نوجوان نے ہمیشہ اور ہر جگہ پر اپنے فن میں لوہا منوایا ہے چایئے وہ تعلیم کے میدان میں ہوں یا ہنر کے میدان میں لیکن پشتون قوم نے کرکے دیکھایا ہے اس موقع پر فلم اور ڈرامہ کے بے تاج بادشاہ شاہد خان نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ فن ایک ایسا سرمایہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا ہے ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے شائقین کیلئے اچھے اور بہترین فلمیں اور ڈرامے بنا کر لے آئیں تا کہ اس میں نوجوان نسل کیلئے عبرت ہوں اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر فنکاروں نے بھی اپنے اپنے خطاب میں پشتون قوم کی تاریخ کے حوالے سے اظہار خیال کیا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ امن کیلئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ باچا خان امن ایوارڈ شو کا مقصد ہے کہ ہم ان لوگوں کو امن ایوارڈ دے سکے جنہوں نے پشتون قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں اور فن و ثقافت کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے پروگرام کے آخر میں فلم اور ڈرامہ کے مشہور سٹار بے تاج بادشاہ شاہد خان کو باچا خان امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس پر تمام دوستوں اور شائقین نے شاہد خان کو مبارکباد پیش کی پروگرام کے آخر میں فلم اور ڈرامہ سٹار شاہد خان نے بزرگ رہنما غلام احمد بلور کا شکریہ ادا کیا اور بلور خاندان کے شہدا کی قربانیوں کو خوب سراہا۔