پشاور: (سچ نیوز) ملک کے دیگر شہریوں کی طرح پشاور میں بھی یوم عاشورکی مناسبت سے چھوٹے بڑے بارہ جلوس برآمد ہوئے، جلوسوں کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ،پہلا جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی سے سخت سیکورٹی میں برآمد ہوا،جلوس کی گزرگاہوں کو بی ڈی یو اور سراغ رساں کتوں کے زریعے کلیئر کرایا گیا۔
پشاور میں یوم عاشور کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں سے چھوٹے بڑے بارہ جلوس برآمد ہوئے ،یوم عاشور کا پہلا جلوس امام آغا سید علی شاہ رضوی سے گیارہ بجے برآمد ہوا ،جلوس کے لیے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ،جلوس میں شامل عزاداروں نے زنجیر زنی،نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی ، ذوالجناح کا ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ آغا مصطفیٰ شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔
یوم عاشور کا دوسرا جلوس امام بارگاہ علمدار کربلا سےایک بجے برآمد ہوا،پشاور میں روز عاشور کے سلسلے کے چھوٹے بڑے بارہ جلوس مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے،جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات گئے ،اندورن شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے، پولیس کی جانب سے کے پی کے پانچ اضلاع کوہاٹ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور پشاور کو حساس ترین جبکہ مردان، ایبٹ آباد،ہری پوراور مانسہرہ کو حساس قرار دیا گیا۔
پشاور شہر سمیت حساس ترین اضلاع میں موبائل سروس معطل رہی ،جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ،جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو سخت چیکنگ کے بعد اندرون شہر داخل ہو نے کی اجازت دی گئی جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں کو بی ڈی یو اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلئیر کیا گیا ،پشاور میں جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے نو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ۔جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔