فیصل آباد(سچ نیوز) نواحی گائوں399گ۔ ب میں پسندکی شادی کرنے والے نوجوان کوبرادرنسبتی نے قتل کردیا اوراپنی بہن سمیت موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق جرارحیدرنامی نوجوان نے2ماہ قبل رفعت بی بی کے ساتھ پسندکی شادی کی تھی۔ مقتول کے برادرنسبتی نے اس کے گھرمیں گھس کراسے گولی مارکرقتل کردیااوراپنی بہن رفعت کولے کرفرارہوگیا۔پولیس نے تین افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔