لاس اینجلس( سچ نیوز ) بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کو لاس اینجلس کے ایک کنسرٹ کے دوران مداح خاتون نے نامناسب انداز میں چھوا اور سیکیورٹی کے روکنے کے باوجود یہ حرکت کرتی رہی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ اپنے بھائیوں جوئے جونس اور کیون جونس کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں، جب ان کے پیچھے موجود ایک خاتون مداح ان سے بدتمیزی کرتی نظر آئیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک جونس اس دوران نارنجی رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے ہیں جب ایک خاتون ان کی ٹانگوں کو نامناسب انداز میں ہاتھ لگاتی نظر آئیں جس کے بعد پریشان ہوکر نک جونس نے خود پیچھے مڑ کر اس خاتون کو ایسا کرنے سے روکا۔
ویڈیو سامنے آنے پر الیگزینڈ رنامی صارف نے لکھا کہ ‘اس بیہودہ مداح کو فوری گرفتار کرنا چاہیے تھا، مجھے یقین ہے کہ اگر نک جونس کی جگہ کوئی خاتون ہوتی تو اس واقعے کو فوری جنسی ہراسانی کا معاملہ بنادیا جاتا’۔
دوسری جانب نک جونس نے اپنی ٹوئٹ میں کنسرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ مداح کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر خاموشی اختیار کی۔یادرہے کہ نک جونس نے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاسے شادی کی ہے جس کے بعد سے وہ کسی نہ کسی وجہ کے باعث میڈیا خبروں میں رہے۔