لاس اینجلس(سچ نیوز) ہالی ووڈ کے نامور گلوکارواداکار اور پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونز نے نہایت منفرد انداز میں پاکستانیوں کے لیے پیغام بھیجا ہے۔ہالی ووڈ فلم ’جومانجی؛ دی نیکسٹ لیول‘13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار نک جونز نے پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے نہایت منفرد طریقہ اپنایا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا مخاطب کرتے ہوئے کہا ’سلام پاکستان ‘ فلم ’جومانجی‘ پاکستان میں 13 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔نک جونز کا یہ پیغام ایچ کے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ایچ کے انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے ہی یہ فلم پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ایڈونچرز سے بھرپور فلم ’جومانجی؛ نیکسٹ لیول‘ 1995 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم’جومانجی‘ اور 2017 میں ریلیز ہوئے فلم کے سیکوئل ’جومانجی؛ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا تیسراحصہ ہے۔
فلم میں ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک، کیرن گلان، نک جونز، الیکس وولف اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔