پیرس(سچ نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے دیور جوئے جونس اور گیمز آف تھرونز کی اداکارہ سوفی ٹرنر کی شادی کی تقریب کے دوران اس قدر جذباتی ہو گئیں کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔اداکارہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں پیرس میں اپنے دیور جوئے جونس اور گیمز آف تھرونز کی اداکارہ سوفی ٹر نرکی شادی کی تقریبات میں مصروف تھیں جس کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ کے ذریعے منظر عام پر آئی ہیں۔ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ نک ایک ٹکسڈو سوٹ میں جب کہ پریانکا گلابی ساڑھی میں موجود ہیں اور ان کے بالوں میں ایک گلاب بھی لگا ہو اہے۔چند مداحوں نے انسٹا گرام پوسٹ میں مذاق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کیونکہ فرانس میں درجہ حرارت ہر وقت زیادہ رہتا ہے اس وجہ سے اداکارہ پسینہ صاف کر رہی ہیں نا کہ آنسو۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر وائرل ایک تصویر میں پریانکا سیلفی لیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کی پورے خاندان کے ساتھ گروپ تصویر بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی جس میں پوری جونس فیملی بشمول بھائی کیون جے آر اور ان کی اہلیہ ڈینیل، نک اور پریانکا، فرینکلن اور ان کے والدین شامل ہیں۔جوئے جونس اور سوفی ٹرنر کی شادی کی تقریبات میں صرف مخصوص افراد، قریبی عزیز اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔