نئی دہلی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے منگیتر نک جونز نے شادی کے لیے ایک انتہائی لگژری ہوٹل پورا ہی بک کروا لیا ہے اوراس پر روزانہ کتنا خرچ آئے گا، سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا اور جونز نے جودھ پور میں واقع ’امید بھون پیلس‘ بک کروایا ہے۔ یہ ہوٹل ریاست جودھ پور کے شاہی محل کے ایک حصے میں بنایا گیا ہے، جبکہ ایک حصے میں میوزیم بنایا گیا ہے اور ایک حصے میں اب بھی شاہی خاندان رہائش پذیر ہے۔نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے منگیتر نک جونز نے شادی کے لیے ایک انتہائی لگژری ہوٹل پورا ہی بک کروا لیا ہے اوراس پر روزانہ کتنا خرچ آئے گا، سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا اور جونز نے جودھ پور میں واقع ’امید بھون پیلس‘ بک کروایا ہے۔ یہ ہوٹل ریاست جودھ پور کے شاہی محل کے ایک حصے میں بنایا گیا ہے، جبکہ ایک حصے میں میوزیم بنایا گیا ہے اور ایک حصے میں اب بھی شاہی خاندان رہائش پذیر ہے۔رپورٹ کے مطابق پریانکا اور جونز نے یہ پیلس 5دن کے لیے بک کروایا ہے ، جس کا ایک دن کا کرایہ 64لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1کروڑ 21لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اس لحاظ سے صرف پیلس کے کرائے کی مد میں 3کروڑ 20لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 6کروڑ 9لاکھ پاکستانی روپے ) خرچ ہوں گے۔دو ستاروں کی اس شادی کے موقع پر محل میں بنایا گیا میوزیم بھی عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نوٹس بورڈ میوزیم کے باہر آویزاں کر دیا گیا ہے۔