ممبئی (سچ نیوز) بھارت کے ماہر علم و نجوم سنجے جمانی نے نک جونز اور پریانکا چوپڑا کے مستقبل سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے نک کو پریانکا کی غالب طبیعت اور صاف گوئی سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے، مزید کہا پریانکا چوپڑا اورنک جونز زمین اور پانی کی طرح ہیں جس طرح زمین اور پانی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اسی طرح یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے ۔نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز 2 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے دونوں کی شادی اور مستقبل کے حوالے سے علم و نجوم کے ماہرسنجے بی جمانی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کئی باتیں بتائی ہیں۔ سنجے بی جمانی نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کی فطرت ایسی ہے کہ وہ دوسروں پر حاوی ہوجاتی ہیں لہٰذا نک جونز کو پریانکا کی غالب اور بے چین طبیعت اور صاف گوئی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نک جونز کو دھیان (میڈی ٹیشن) کرنے کی ہدایت کی اور پریانکا چوپڑا کو بھی یوگا اور ورزش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا یہ سرگرمی پریانکا کو پرسکون رکھنے میں مدد کرے گی۔واضح رہے کہ سنجے بی جمانی نے آج سے 13 سال قبل پیشگوئی کی تھی کہ پریانکا چوپڑا 36 سال کی عمر میں شادی کریں گی اور ان کی یہ پیشگوئی ہوبہو سچ ثابت ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پریانکا کے مستقبل کے حوالے سے کہا تھا 45 سال کی عمر کے بعد پریانکا چوپڑا سیاسی میدان میں آسکتی ہیں۔