ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجھستان میں ہوئی جہاں خاندان کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی۔ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی عیسائی طریقہ کار کے تحت ہوئی ۔ نک جوناس کے والد نے پادری کا کردار نبھایا اور دونوں کو میاں بیوی قرار دیا۔پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی تو ہوچکی ہے لیکن شادی کی تقریبات ابھی باقی ہیں۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جوڑے کی جانب سے راجھستان کے امید بھون محل میں مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔اس محل کا ایک رات کا کرایہ 60 ہزار امریکی ڈالر یا 84 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔مشرقی رنگوں سے مزین مہندی کی تقریب میں دونوں اطراف کے خاندان اور دوست احباب پنجابی سکھ ثقافت کے رنگوں میں ڈوبے نظر آئے۔مشرقی رنگوں سے مزین مہندی کی تقریب میں دونوں اطراف کے خاندان اور دوست احباب پنجابی سکھ ثقافت کے رنگوں میں ڈوبے نظر آئے۔مہندی کی تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔آسمان میں اتنی شہنائیاں پھوڑی گئیں کہ پورا شہر جگمگا اٹھا۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کی رخصتی کی تقریبآج (اتوار کو) ہوگی۔