پرول مدت ختم؛ نوازشریف، مریم اور صفدر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

لاہور  (سچ نیوز) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پرول کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 5 دن کے لیے پرول پر رہا کیا گیا تھا، پرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور میں اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے راولپنڈی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، راولپنڈی پہنچنے پر تینوں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل روانگی سے قبل جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے والدہ سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے کے لیے پرول پر رہا کیا تھا تاہم بعد میں رہائی میں 5 روز کی توسیع کردی گئی تھی۔

Exit mobile version