پاک چین مشترکہ مشقوں سے علاقائی امن میں مدد ملی ہے :چین

پاک چین مشترکہ مشقوں سے علاقائی امن میں مدد ملی ہے :چین

بیجنگ(سچ نیوز)پاک چین مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں سے علاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں اورتربیتی کورسز سے سیکیورٹی کے مختلف درپیش خطرات سے نمٹنے اورعلاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت میں بہتری لانے میں مدد ملی ہے۔چین کے وزارت دفاع کے ترجمان نے بیجنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں سے متعلقہ ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون اورباہمی اعتماد کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

Exit mobile version