کاکول(سچ نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہقومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی مقدس فریضہ نہیں قومی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، پاک فوج کو قوم کا مکمل اعتماد حاصل ہے، مسلح افواج ہر جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حالیہ کشیدگی میں مسلح افواج نے حربی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ان خیالات کا اظہار صدرمملکت نے ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 139 پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور منہ توڑ جواب نے دشمن کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیئے ،پاکستان امن اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے ،پاکستان ہمسایوں کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتا ہے۔امن کا پرچار پاکستان کی قومی پالیسی ہے اور رہے گی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان حق خود ارادیت کے لیے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے گا،انھوں نے مزید کہا کہکشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اخلاقی حمایت مسئلہ کے حل تک جاری رہے گی۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کو توجہ دینا ہوگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 139 پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس میں نویں مجاہد کورس کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ 58 انٹیگرٹیڈ کورس اور 14 لیڈی کیڈٹ کورس بھی پاس آوٹ ہوئے پاس آئوٹ ہونے والوں میں سعودی عرب ،سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کو درپش تمام چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین جنگ لڑنے والی فوج ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آج پاس ہونے والے کیڈٹس دنیا میں سب سے زیادہ جنگی مہارت، تربیت یافتہ، اور جذبہ سے سرشار فوجیوں کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں قوم آپ پر مکمل اعتماد رکھتی ہے، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے آپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا اعلی معیار برقرار رکھنا ہوگا۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے باعزت اور برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے۔پاسنگ آؤٹ میں اکیڈمی سینٹر انڈر آفسر حیدر علی خان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔صدارتی طلائی تمغہ بٹالین،سینیٹر انڈر آفسر محمد عمر خان نے حاصل کی۔ کمانڈنٹ کین کیڈٹ محمد شہزاد اور کیڈٹ احمد بلاک نے حاصل کی اوور سیز گولڈ میڈل سری لنکن نے حاصل کی۔ صدر مملکت نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔آخری پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے عزیز و اقارب بھی تقریب میں موجود تھے۔