راولپنڈی: (سچ نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے ایک افسر سمیت 6 فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن میں تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
Pakistan Army’s befitting response to Indian CFVs in Tatta Pani Sector along LOC. Indian fire had martyred 3 civilians including 7 years old boy. Pakistan Army targeted Indian posts. 6 Indian soldiers including an officer killed, many injured 2 bunkers destroyed.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 20, 2019
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی افسر سمیت چھ فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں دو بھارتی بنکرز بھی تباہ کر دیے گئے۔
بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقے تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت سات شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔