راولپنڈی (سچ نیوز )پاک فوج نے اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی فرشتہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ فرشتہ کو چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا تھا ،بعد ازاں اس کی لاش جنگل سے ملی تھی ۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے بچی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرنے میں پس و پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے پر متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل اور ایس پی کو او ایس ڈی بنا کر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ۔
Brutal murder of innocent Farishta is highly condemnable. Those responsible must be brought to justice. Army is ready to provide any support in this regard. We must rise and join to protect our future generations from vile and despicable elements who prey on vulnerable children.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 22, 2019