اسلام آباد: (سچ نیوز) حکومت کی جانب سے پاک فضائیہ کے 14 افسران کی کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ایک ائیر مارشل اور 13 وائس ائیر مارشلز شامل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل محمد زاہد محمود اور 13 وائس ائیر مارشلز شامل ہیں۔ دیگر ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل امتیاز ستار، ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ، ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان، ائیر وائس مارشل طارق ضیا، ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان اور ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل راجا فہیم شہزاد کیانی، ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن، ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف، ائیر وائس مارشل محمد شمس الحق ججا، ائیر وائس مارشل سلمان محبوب اور ائیر وائس مارشل صباحت حسن شاہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔