پاک افغان معاملات طے، جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سچ نیوز)  افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی بندش کے معاملے پر افغان حکام کی جانب سےسکیورٹی کی یقین دہانی پر تنازع حل ہو گیا، قونصل خانہ کل سے کھول دیا جائے گا۔ سکیورٹی صورتحال 28اگست پر واپس آنے کے بعد قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 29اگست سے بند تھا جسے ننگرہار کے گورنر کی بے جا مداخلت کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے دوران قونصل خانے کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیاتھاجسے اسلام آباد اور افغان وزارت خارجہ کے حکام کے درمیان طویل بات چیت کے بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغان حکام نے یقین دلایا کہ پاکستانی سفارتی عملے کو طے شدہ عالمی قوانین کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے گی جس پر قونصل خانہ کل بروز پیر سے کھولا دیاجائے گا۔۔

Exit mobile version