لاہور (سچ نیوز)اداکارو ماڈل شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش فلم ”وار“ کے لئے مسترد کی تھی۔اداکار شمعون عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بتایا کہ جب وہ فلم ”وار“ کے سیٹ پر تھے تو ان کو پاکستان ہدایت کار حسن ضیاءکا فون آیا جو اس وقت ممبئی میں موجود تھے اور انہیں بھارتی ہدایتکار وشام بھٹ کی فلم ”رفیو“ جس کی کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑہ بھی شامل تھیں ان کوکام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ فلم ”وار“ کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اور پاکستانی فلم ان کی پہلی ترجیح تھی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم ”گم“ میں کام نہ کرنے کی وجہ ہدایتکار کا امیچور رویہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اس بات پر غرور نہیں کیا کہ انہوں نے نیلم منیر کو شوبز میں متعارف کروایا ہے بلکہ وہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔اداکار شمعون عباسی فلم ”دہلی گیٹ“ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔