لاہور ( سچ نیوز )معروف ڈرامہ سیریل ” دل موم کا دیا “ کے ہیرو ’ ٹیپو ‘ عرف سلمان فیصل نیہا ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سلمان فیصل پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ صباءفیصل کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنی درینہ دوست نیہا ملک کے ساتھ نکاح کر لیا ہے جبکہ اس تقریب میں سلمان فیصلہ کی بہن سعدیہ اور بھائی ارسلان نے شرکت کی ۔ان خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا رجارہاہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہاہے ۔اس تصویر میں سلمان فیصل اور ارسلان فیصل اپنی والدہ صباءفیصلہ ، جو کہ بڑی اداکارہ ہیں ، کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اس تصویر میں سلمان فیصل اپنی اہلیہ نیہا ملک ، والدہ اور بہن کے ہمراہ سیلفی بنوا رہے ہیں ۔