پاکستان کے عجائب گھروں کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانا ہوگا۔ ڈاکٹرز زہرا حسین
2020 میں صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی ورکشاپس شروع کریں گے۔ میاں عتیق احمد
اسلام آباد( سچ نیوز چیف اکرام الدین) پاکستان میں میوزیم موومنٹ اور میوزیم کے متعلق قومی پالیسی کے مسودے کی تیاری کے سلسلہ میں میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل میاں عتیق احمد نے ڈائریکٹر لاجورڈ اور ثقافتی ورثہ کی ماہر ڈاکٹر زہرا حسین سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل میاں عتیق احمد کا ڈائریکٹر لاجورڈ اور ثقافتی ورثہ کی ماہر ڈاکٹر زہرا حسین سے ملاقات ہوئی ملاقات میں میوزیم اور ملکی ثقافت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ملاقات کے دوران پاکستان میوزیم سے متعلق قومی پالیسی 2020 کے مسودے پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل میاں عتیق احمد نے باور کروایا کہ قومی پالیسی برائے 2020 کا ابتدائی مسودہ پہلے سے ہی تیار ہے جیسے پانچ ویں آل پاکستان میوزیم کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا میاں عتیق احمد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز یورپ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر زہرا حسین پاکستان سے متعلق قومی پالیسی پر ہونے والی ترقی کو حتمی شکل اور پالیسی کے مسودے کا تیار کرنے کے عمل کی رہنمائی کریں گی مارچ 2020 میں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی ورکشاپس شروع کریں گے تا کہ اقوام متحدہ کے SDGs کے ساتھ مل کر ایک جامع اور سیاق و سباق پر مبنی پالیسی کو تیار کیا جا سکے جس سے پاکستان میں عجائب گھروں کو عالمی سطح پر علمی اشتراک اور معاشرتی شمولیت کے بین الاقوامی معیار کے برابر لایا جا سکے مزید منظوری کیلئے حتمی مسودہ وفاقی حکومت کو پیش کیا جائے گا مشاورتی ورکشاپس کا عمل مارچ 2020 میں شروع کیا جائے گا۔