(سچ نیوز ) چین کا پاکستان کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ، پڑوسی ملک بطور اتحادی اور قریبی دوست پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں دفاعی طور پر مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا خواہاں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے اچھے اور قریبی دوست ملک چین نے ایک مرتبہپھر اپنی دوستی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔چین جہاں سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان کو دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بننے کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے، وہیں چین پاکستان کو دنیا کی بڑی اور مضبوط ترین دفاعی قوت بننے کیلئے مسلسل معاونت فراہم کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں اب چین نے ایک زبردست فیصلہ کیا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ چین نے پاکستان کی دفاعی قوت، خاص کر بحری دفاعی امور میں اضافے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔چین نے پاکستان کو اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک چین دوستی زندہ باد