میکسیکو(سچ نیوز )روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرجی ریابکوف نے کہاہے کہ پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت اپنا میزائل پروگرام بنانے کا حق رکھتا ہے ۔سپونتک کو انٹرویو دیتے روس کے نائب وزیر خارجہ سری ریابکوف کا کہناتھا کہ جو ممالک اپنے میزائل تیار کر رہے ہیں انہیں بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھنا چاہیے ، ہم پاکستان کے میزائل پروگرام کو تیار کرنے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں دیکھ رہے ۔ ہم ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جو کہ خطے میں کشیدگی پیدا کرے ۔ہم ریقین رکھتے ہیں کہ ہر ریاست کا یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں ۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان نے 15 سو کلومیٹر تک زمین سے زمین پر ہد ف کو نشانہ بنانے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو کہ روایتی اور نیوکلیئر دونوں وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔