نئی دلی (سچ نیوز) بھارت کی لوک سبھا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کی قرار داد اور مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔منگل کے روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کی قرار داد پیش کی جو ہاﺅس نے 351 ووٹوں سے منظور کرلی۔ اس قرار داد کی مخالفت میں صرف 72 ووٹ آئے۔قرار داد کی منظوری کے بعد امیت شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی 2 حصوں (جموں و کشمیر اور لداخ )میں تقسیم کا بل پیش کیا جو لوک سبھا نے 370 ووٹوں سے منظور کرلیا، بل کی مخالفت میں 70 ووٹ آئے۔خیال رہے کہ اس قرار داد اور بل کی منظوری راجیہ سبھا پیر کے روز ہی دے چکی ہے۔خیال رہے کہ بھارتی پارلیمان کے اجلاس سے قبل پاکستان کی پارلیمان کا بھی اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعظم بھی شریک تھے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی سیاسی قیادت مکمل طور پر تقسیم نظر آئی، اجلاس میں ایک بار تو اتنی ہنگامہ آرائی ہوئی کہ اجلاس ہی کچھ دیر کیلئے ملتوی کرنا پڑگیا تھا۔
پاکستان کی پارلیمنٹ میں آپسی لڑائیاں ، بھارتی پارلیمان نے اتنے زیادہ ووٹوں سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بل منظور کرلیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں
پاکستان کی پارلیمنٹ میں آپسی لڑائیاں ، بھارتی پارلیمان نے اتنے زیادہ ووٹوں سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بل منظور کرلیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024