اسلام آباد ( سچ نیوز )ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان سمیت عسکری قیادت اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستا ن کی نئی قیادت کو ترک صدر طیب رجب اردوان کا پیغام پہنچائیں گے ۔سماءنیوز کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان کے دور ے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ ترک وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کی نئی قیادت کو ترک صدر طیب رجب اردوان کا پیغام پہنچائیں گے۔ ترک وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے بھی ملاقا ت کریں گے جس میں عالمی امور ، دوطرفہ تعاون اوردفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اعلیٰ میں وفود کے سطح پر مذاکرات بھی ہونگے جن میں تجارت ،باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہوگی ۔