لاہور (سچ نیوز )پاکستان کی معروف سپر ماڈل مہرین سید کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہرین سید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اللہ کے کرم اور رحمت سے میرے شوہر اور میں یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام ابراہیم رکھا ہے ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیے گا ۔
یاد رہے کہ مہرین سید کی کچھ عرصہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ حاملہ ہونے کے باوجود ریمپ پر واک کر رہی تھیں اور اسی دوران ان کا پاﺅں پھسل جاتاہے تاہم وہ لڑکھڑا کر سنبھل جاتی ہیں ۔ مہرین سید کی ویڈیو وائرل ہو نے پر مداحوں کی جانب سے انہیں محفوظ رہنے اور نیک خواہشات کے بھر پور پیغامات موصول ہوئے ۔مہرین سید نے اپنے شوہر احمد کے ساتھ 2013 میں شادی کی تھی تاہم ان کی پانچ سال کی بیٹی بھی ہے جس کا نام امن ہے ۔