لاہور(سچ نیوز ) پاکستانی اداکار محب مرزا نے اپنی اہلیہ آمنہ شیخ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کردی۔دونوں اداکاروں نے اس معاملے پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی ، اب محب نے اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کی تصدیق کی ہے۔محب مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور آمنہ اب علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے اور اب زندگی بہترین چل رہی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکار جوڑی 14 برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی اور دس برس بعد 2015 میں ان کے ہاں میسا (بیٹی) کی پیدائش ہوئی۔